اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):این سی او سی اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی ٹیموں نے ہفتے کے روز راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں ، ریستورانوں اور بس ٹرمینلز کا دورہ کیا تاکہ ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے راولپنڈی پولیس کے ساتھ مل کر عملے اور لوگوں کی ویکسینیشن کی تازہ ترین صورت حال کا معائنہ کیا اور دورہ کے دوران بس ٹرمینلز پر مہمان خانوں ، ہوٹلوں ، ریستورانوں اور مسافروں چیک کیا۔
ضلعی انتظامیہ نےسکستھ روڈ ، کمرشل مارکیٹ اور گردونواح میں کئی ہوٹلوں اور ریستورانوں کو سربمہر کر دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ ویکسین کاحفاظتی ٹیکہ نہ لگوانے والے افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔ٹیم نے پیروادھائی بس ٹرمینل پر ان افراد کو حراست میں بھی لیا جو ویکسینشین نہ کروانے والے لوگوں کو بس ٹکٹ جاری کررہے تھے۔
ٹرمینل مینیجرز اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تھانوں میں منتقل کیا جبکہ مسافروں کو ویکسینیشن کے بغیر سفر کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ٹیم نے موقع پر ویکسینیشن کی اور عوام کو سختی سے مشورہ دیا کہ وہ اپنی ویکسینیشن مکمل کرائیں۔