ویکسینیشن ہی کورونا سے محفوظ زندگی کی ضامن ہو سکتی ہے،عوام ویکسین لگوا کر اپنی اور خاندان کی زندگی محفوظ بنائیں،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

54

لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے ویکسینیشن سینٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا اور ویکسینیشن سینٹر میں آنے والے شہریوں اور ان کے اہل خانہ سے گفتگو کی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے شہریوں سے ویکسینیشن سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر ایک معمر شہری نے ویکسینیشن کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن سینٹر حکومت کی حسن کارکردگی کا بہترین نمونہ ہے۔ ویکسین لگوانے آیا ہوں یہاں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ویکسینیشن سینٹر میں موجود طبی عملے سے بھی گفتگو کی اور ویکسینیشن کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ویکسینیشن کروا کر اپنی اور خاندان کی زندگی محفوظ بنائیں۔ ویکسینیشن ہی کورونا سے محفوظ زندگی کی ضامن ہو سکتی ہے

۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ویکسینیشن کا عمل تواتر سے جاری ہے۔ لاہور میں 80 لاکھ کے لگ بھگ لوگوں کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری ہاسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔