جنیوا۔25نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ویکسین سے کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کی منتقلی میں تقریباً 40 فیصد تک کمی آتی ہےاور انتباہ کیا ہے کہ لوگ تحفظ کے غیر حقیقی احساس میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گیبریسس نے ویکیسن نہ لگوانے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے اور اس کی منتقلی کو روکنے کے لیےحفاظتی اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ یورپ میں ایک بار پھر گزشتہ ہفتے کوویڈ۔19 کے 60 فیصد سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے اور اموات ہوئیں اور متاثرہ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد صحت کے نظام اور ہیلتھ ورکرز پرغیر پائیدار دبائو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تحفظ کے اس غلط احساس کے بارے میں تشویش ہے کہ ویکسین نے کورونا وائرس کو ختم کر دیا ہے اور جو لوگ ویکسین کر ارہے ہیں انہیں کوئی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسینز سے زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں لیکن ویکسینز وائرس کی منتقلی کو مکمل طور پر نہیں روک سکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے آغاز سے قبل ویکسینز سےکورونا وائرس کی منتقلی 60فیصد تک کم ہوئی جس میں تقریباً 40فیصد کمی ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ویکسین لگوائی ہے تو آپ میں وبا کے شدت اختیار کرنے اور موت کا خطرہ بہت کم ہو گا لیکن آپ کو اب بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور دوسروں کو منتقل کرنے کا خطرہ ہے۔یہاں تک ہم کافی واضح طور پر یہ نہیں کہہ سکتےکہ اگر آپ نے ویکسین لگوائی ہے تو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں تاکہ خود کو اور ایسے دوسر ے افراد کو بھی محفوظ رکھیں جو مر بھی سکتے ہیں ۔