اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا جہاں پر تفریحی مقامات پر لگے فوڈ سٹالز کی انسپکشن کی اورفوڈ اتھارٹی نے سٹالز پر لگی مختلف کھانے پینے کی اشیاء کو چیک کیا۔
ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ شہر بھر کے مختلف تفریحی مقامات کے فوڈ اسٹالز کو چیک کیا گیا۔تفریحی مقامات پر انسپکشن کا مقصد شہریوں کو صحت مند غذا فراہم کرنا ہے۔