وی وی ایس لکشمن جنوبی افریقہ میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے

168

نئی دہلی۔28اکتوبر (اے پی پی):بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز وی وی ایس لکشمن آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے دورہ پر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

گوتم گمبھیر، بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا جائیں گے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)نے پیر کو اس فیصلے کی تصدیق کی ہے ۔

ابتدائی طور پر چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا شیڈول نہیں تھا۔ اس کا اہتمام حال ہی میں بی سی سی آئی اور کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کے درمیان طے پایا تھا۔بھارتی کرکٹ ٹیم بالترتیب 8، 10، 13 اور 15 نومبر کو ڈربن، گکیبرہا، سنچورین اور جوہانسبرگ میں چار ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گا۔ بھارتی ٹیم 4 نومبر کو جنوبی افریقا کے لئے روانہ ہوگی۔ بھارت کے ڈومیسٹک سیزن کے درمیان دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول پر کچھ تنقید ہوئی تھی تاہم بی سی سی آئی نے اس حل کر لیا تھا۔