و فاقی وزیر زبیدہ جلال کی کوششوں سے مکران ڈویژن میں یوفون کی انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی

253

تربت ۔14جون (اے پی پی):و فاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی کوششوں سے مکران ڈویژن میں یوفون کی انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی۔اس سلسلے میں انٹرنیٹ سروس بحالی کی تقریب ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر تربت میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ۔کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹ کرنل اظہر حنیف وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی ہمشیرہ رحیمہ جلال کریمہ جلال اور علاقہ معتبرین کے علاوہ یوفون انٹرنیٹ تھری جی فور جی سروس کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم ممبران اور علاقہ معتبرین شریک ہوئے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحیمہ جلال نے کہا کہ مکران ڈویڑن میں یوفون انٹرنیٹ 3G4Gسروس کی بحالی زبیدہ جلال کے ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل ہے ز بیدہ جلال نے دوسری مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ترجیحی بنیادوں پرمکران ڈویڑن اور صوبے کی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے ریکارڈ منصوبے آئندہ مالی سال 2021/2022 کے بجٹ میں منظور کروائے ہیں

میڈم رحیمہ جلال نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کیلئے زبیدہ جلال کی کوششوں سے 468 بلین لاگت کے95 نئے منصوبوں کی منظوری تاریخی اقدام ہے مکران ڈویژ ن کے عوام وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے احسان مند ہیںجنہوں نے پسماندہ صوبے کے عوام کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے رحیمہ جلال نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بدولت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی کوریج اور موجودہ حکومت کے وڑن سے عوام کوبہتر طریقے سے آگہی حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کے وژن کا حصہ ہے جبکہ اس ویژن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کا کریڈٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے تربت سمیت بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں انٹرنیٹ کی سہولیات کے بغیر ایک آسودہ زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباءاور طالبات کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔

اس دوران انہوں نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کی وجہ سے ضلع کیچ میں موبائل انٹرنیٹ کی سہولیات بحال ہورہی ہیں۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ گلوبلائزیشن کے دور میں انٹرنیٹ کی بدولت ترقی اور ٹیکنالوجی کی جدت سے ہم آہنگ قومیں آگے بڑھتی ہیں انہوں نے کہا کہ تربت میں انٹرنیٹ بحالی سے علاقے میں سماجی تعلیمی اور معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی کمانڈنٹ مکران اسکاﺅٹ کرنل اظہرحنیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت میں انٹرنیٹ بحالی سے طلباءطالبات آن لائن کلاسز کی سہولیات سے مستفید ہونگےکمانڈنٹ مکران سکائوٹ کرنل اظہر حنیف نے کہا کہ یوفون کی جانب سے تربت میں 4جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی ایک خوش آنند اقدام ہے۔

جس کے مثبت اثرات تربت سمیت پورے ضلع کیچ میں محسوس کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے علاقے میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی مگر اب حالات میں کافی بہتری آئی ہے اور مستقبل میں مزید بہتری آنی کی امید ہے جس کی وجہ سے حکومت اور موبائل سروس مہیا کرنے والوں کمپنیوں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام موبائل نیٹ ورک کی انٹرنیٹ سروس بتدریج بحال کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں کو موبائل انٹرنیٹ کی سہولیات اب فوری طور پر ہر جگہ دستیاب ہونگی۔ اس دوران انہوں نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے موبائل 4جی سروسز بحال ہوئی ہیں۔ٹیکنیکل مینیجر 4 جی سیکشن یوفون بلوچستان جمیل احمد مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت شہر میں یوفون کے 4ٹاور کام کررہے ہیں

جبکہ آئندہ چند مہینوں میں تقریباً 100 کے قریب ٹاور مکران ڈویڑن سمیت پورے بلوچستان میں نصب کئے جائیں گے جس کے بعد بلوچستان کے بیشتر علاقے یوفون کے رینج میں شامل ہو جائینگے واضح رہے کہ مکران ڈویڑن کے عوام گزشتہ دور حکومت میں انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہوئے اور موجودہ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر انٹرنیٹ سروس تھری جی فور جی کی سہولت فراہم کرکے عوام کے دل جیت لِئے ہیں

مکران ڈویڑن کےہیڈکوارٹر تربت میں یوفون انٹرنیٹ تھری جی فور جی سروس کی بحالی پر شہرمیں جشن کا سماں اور انٹرنیٹ کی۔بحالی کو لوگ جمہوری حکومت کا تحفہ۔قرار دے رہے ہیں مکران ڈویڑن میں یوفون کی 3G 4G انٹرنیٹ سروس بحالی پر عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے اظہار تشکرکیا ہے اور اس توقع کیا ہے کہ زبیدہ جلال بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے وڑن کے مطابق کوششیں جاری رکھیں گی۔