ٖایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاتون منشیات فروش کو قید و جرمانہ کی سزا سنادی

94
Drug dealer arrested
Drug dealer arrested

فیصل آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپیشل جج نے خاتون منشیات فروش کو قید و جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔استغاثہ کے مطابق اے این ایف نے 7 جون 2023 کو مجرمہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 4 کلو چرس اور ڈیڑھ کلو آئس برآمد کی تھی۔

سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس /ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال ہرل نے راولپنڈی کی رہائشی مجرمہ مسماۃ فری کو منشیات فروخت کر نے جرم میں 20 سال قید اور10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرمہ کو ایک سال قید کی مزید سزا بھگتناہوگی۔