ٹائمز میگزین‘ کے سرورق پر قرآنی آیت کا حوالہ

120

نیو یارک ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) تباہ حال شام میں زندگیاں بچانے میں مصروف رضاکاروں اور کارکنوں کو امریکی ’ٹائمز‘ میگزین نے بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہاں تک کہ امریکی جریدے نے بھی قرآن پاک کی سورہ المائدہ کی آیت 32 کا حوالہ دیا ہے جس میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے کہ جس نے ایک زندگی بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچالیا۔ اس آیت کا حوالہ دینے کے بعد امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں شام کی بربادی کے ڈھیروں میں زندگی تلاش کرنے والے ان کارکنوں کی خدمات پر روشنی ڈالی ہے اور انہین دنیا کے عظیم لوگ قرار دیا ہے