31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں اوپن یونیورسٹی کی پاکستانی جامعات...

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں اوپن یونیورسٹی کی پاکستانی جامعات پہلی،عالمی جامعات میں 7ویں پوزیشن

- Advertisement -

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):عالمی درجہ بندی کے معتبر ادارہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے سال 2024 کی امپیکٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔رینکنگ کے مطابق اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جی4(معیاری تعلیم)کی درجہ بندی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان کی89جامعات میں پہلی جبکہ 125ممالک کی 2175جامعات میں 7ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایس ڈی جی 8(معقول روزگار اور معاشی نمو)کی درجہ بندی میں بھی پاکستانی جامعات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایس ڈی جی10 (عدم مساوات میں کمی)اور ایس ڈی جی 17 (مقاصد کے لئے اشتراک داری)کی درجہ بندی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستانی جامعات میں تیسری پوزیشن پر رہی۔یونیورسٹی کو ملنے والے اِن اعزازات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات کے مقابلے میں کسی بھی لحاظ سے کم نہیں ہے، ہمارا نصاب تعلیم، لیبارٹریاں، اساتذہ و دیگر معاملات عالمی معیار کے مطابق ہیں اور یہاں معیاری تعلیم کے پیرا میٹرز کو مکمل طور پر حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو دنیا کی جامعات میں آج ساتویں بہترین یونیورسٹی قرار دے دی گئی ہے جو ہمارے لئے باعث فخر بات ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476052

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں