اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے موثر استعمال اور بہتر کارکردگی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کووزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن تیار کروالی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹائیگر فورس …
ٹائیگر فورس کے موثر استعمال اور بہتر کارکردگی کے لئے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن تیار ذمہ داریوں کو با آسانی مانیٹر کیا جائے گا، معاون خصوصی عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے موثر استعمال اور بہتر کارکردگی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کووزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن تیار کروالی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں کو با آسانی مانیٹر کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز, ایس ایچ او اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی ایپ سے منسلک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اور موقع پر کارروائی ممکن ہو گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ ایپ کا ٹیسٹ رن مکمل کر لیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پر ایپ لانچ کر دی جائے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ٹائیگر فورس خود ساختہ مہنگائی کی بھی نشاندہی کر سکے گی۔ ماسک نہ پہننے والے خریدار یا دکاندار کے خلاف بھی فوری کارروائی ممکن ہو گی۔ ٹائیگر فورس کی پرفارمنس اور رضاکارانہ سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی خدمت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں سے وزیراعظم خود ملاقات کریں گے۔








