22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز، پاکستان شاہینز کو سیمی فائنل میں پرتھ...

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز، پاکستان شاہینز کو سیمی فائنل میں پرتھ سکارچرز اکیڈمی کے ہاتھوں 48 رنز سے شکست

- Advertisement -

ڈارون۔24اگست (اے پی پی):ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو پرتھ سکارچرز اکیڈمی کے ہاتھوں 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان شاہینز 156 رنز کے ہدف تعاقب میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فاتح ٹیم کے کیٹن کریچل نے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ڈارون میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے سیمی فائنل میں پرتھ سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ نکولس ہابسن 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان وائلی نے 29 اور میتھیو کیلی نے 23 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود نے تین جبکہ مہران ممتاز اور وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اوپنر یاسر خان صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ معاذ صداقت 5 رنز بنا سکے۔ خواجہ نافع نے 26 اور وسیم جونیئر نے 25 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

عبدالصمد 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ میچ کی خاص بات کیٹن کریچل کی شاندار ہیٹ ٹرک رہی جنہوں نے لگاتار تین گیندوں پر مبصر خان، سعد مسعود اور مہران ممتاز کو آؤٹ کیا۔ کریچل نے مجموعی طور پر 13 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو کیلی اور برائس جیکسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں