37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹاپ سیڈڈآریانا سبالینکا کا اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز کوارٹر فائنل میں سفر...

ٹاپ سیڈڈآریانا سبالینکا کا اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام

- Advertisement -

روم۔15مئی (اے پی پی):بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

22 سالہ چین کی ٹینس کھلاڑیژینگ کنوین نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار تین گرینڈ سلام کی چیمپئن اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ فور رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

- Advertisement -

22 سالہ چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار تین گرینڈ سلام کی چیمپئن اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں چین کی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ امریکی حریف ٹینس کھلاڑی کوکو گف سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں