نیویارک۔29اگست (اے پی پی): پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،امریکی ٹینس سٹار کوکوگف،قزاخستان کی ایلینا ریباکینااور جمہوریہ چیک کی پیٹراکوویٹووا کا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ یونانی ٹینس سٹار ماریاسکاری خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پائولش ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آئیگاسویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کی حریف کھلاڑی ربیکا پیٹرسن کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کی بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے جرمنی کی حریف کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ کو 6-3، 2-6 اور 4-6 سے مات دی،قزاخستان کی ایلینا ریباکینانے بھی ابتدائی لائن عبور کر لی ، انہوں نے یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کو سیدھے سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے شکست دی ۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹراکوویٹووا ٹائی بریک پر ہسپانوی حریف کھلاڑی کرسٹینا بکسا کو 1-6 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383757