لندن۔9جولائی (اے پی پی):بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آرینا سبالینکااورامریکی ٹینس سٹار امندا انیسمووا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جرمن ٹینس سٹار لورا نٹالی سیگمنڈ اور روس کی ٹینس سٹار اناستاسیا پائولیچنکووا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔امریکی ٹینس کھلاڑی امندا انیسمووا نے بھی پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں 27 سالہ بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آرینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے33 سالہ حریف جرمن ٹینس سٹار لورا نٹالی سیگمنڈ کو 6-4، 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ فاتح کھلاڑی کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار امندا انیسمووا سے ہوگا۔امریکی ٹینس کھلاڑی امندا انیسمووا نے بھی پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
انہوں نے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں 34 سالہ روس کی حریف ٹینس سٹار اناستاسیاپائولیچنکووا کو 1-6اور 6-7(9-11)سے شکست دی۔امریکی ٹینس سٹار امندا انیسمووا پہلی بار 17 سال کی عمر میں 2019 کے فرنچ اوپن کے میگا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھیں۔2023 میںامریکی ٹینس سٹار امندا انیسمووا نے یہ کہتے ہوئے ٹینس کورٹس سے وقفہ لیاکہ وہ تقریباً ایک سال سے اپنی ذہنی صحت کے معاملات کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہیں۔
اب 23 سالہ امندا انسیمووا ومبلڈن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری کم عمر ترین امریکی ٹینس سٹار بن گئی ہیں۔ان سے قبل 2004میں شہرہ آفاق امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز اپنی 22 سال کی عمر میں ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی کم عمر ترین امریکی ٹینس سٹار تھیں۔