میونخ۔15اپریل (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اور امریکی ٹینس کھلاڑی بنجمن شلٹن بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی کے شہر میونخ کے ایم ٹی ٹی سی افیٹوس میں جاری ہے۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں میزبان ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاری اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ بنجمن شلٹن نے سخت مقابلے کے بعد کروشین حریف کھلاڑی بورنا گوجو کو 6-4، 6-7(6-8) اور 6-7(3-7) سے شکست دے کر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582106