ٹاپ سیڈڈ ایما راڈوکانو ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

ہوبارٹ۔15جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق 23 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ،2021 کی یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایما راڈوکانو کو پولینڈ کی میگڈالینا فریچ کے خلاف …

ہوبارٹ۔15جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق 23 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ،2021 کی یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایما راڈوکانو کو پولینڈ کی میگڈالینا فریچ کے خلاف خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں واک اوور مل گیا اور وہ بآسانی ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

آسٹریلیا کے مشہور شہر ہوبارٹ کے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ پر کھیلے گئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں برطانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایما راڈوکانو کا مقابلہ پولینڈ کی میگڈالینا فریچ سے تھا جس میں پولینڈ کی میگڈالینا فریچ مقابلے کے لئے نہ آسکی جس کی وجہ سے ایما راڈوکانو کو واک اوور مل گیا اور وہ کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔ایماراڈوکانو کا کوارٹر فائنل میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی میزبان ٹینس کھلاڑی ٹیلہ پریسٹن سے مقابلہ ہوگا۔

 

مزید خبریں