سنگاپور۔30جنوری (اے پی پی):روس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اینا نکولائیونا کالنسکیا سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ روسی 26 سالہ ٹینس سٹار اینا نکولائیونا کالنسکیا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سوئٹزرلینڈ کی حریف کھلاڑی سیمونا والٹرٹ کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سنگاپور کے کالنگ ٹینس سنٹر میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
جمعرات کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روسی 26 سالہ ٹینس سٹار اینا نکولائیونا کالنسکیا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی حریف کھلاڑی سیمونا والٹرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7 (3-7)سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ٹاپ سیڈڈ ٹاپ سیڈڈ اینا نکولائیونا کالنسکیا کا مقابلہ تھائی لینڈ کی حریف کھلاڑی منانچایا ساوانگکاو سے ہوگا