اوٹاوا۔4جولائی (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کےکینیڈا اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 27 سالہ ڈنمارک کے ٹاپ سیڈڈ بیڈ منٹن سٹار اینڈرس اینٹونسن نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی نیتھن ٹانگ کو0-2 سے شکست دی۔
کینیڈا کےصوبے البرٹا کے سب سے بڑے شہر کیلگری کے مارکین میک فیل سینٹر میں جاری کینیڈا بیڈ منٹن اوپن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ۔جمعرات کو کینیڈا اوپن بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں ڈنمارک کے نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی نیتھن ٹانگ کو سٹریٹ سیٹس میں 15-21 اور 4-21 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ آئرلینڈ کے بیڈ منٹن کھلاڑی ناٹ نگوئن سے ہوگا۔