بیجنگ۔23نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی نامور کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سےباہر ہوگئیں ۔ 23 سالہ چینی بیڈ منٹن سٹار وانگ زی نے ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں 21 سالہ جنوبی کورین بیڈمنٹن سٹار کو 0-2 سیٹس سے شکست دی۔
بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے چین کے شہر شینزن کے بے جمنازیم میں جاری ہیں ۔چین کے شینزن بے جمنازیم میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں چینی بیڈ منٹن سٹار وانگ زی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی نامور کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 12-21 اور 16-21سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413326