سیﺅل ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) ٹاپ سیڈد جیلینا اوسٹاپنکو اور امریکا کی نیکولی گبز کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ کوریا میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے راﺅنڈ کے میچ میں لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیلینا اوسٹاپنکو نے سویڈن کی جوہانا لارسن کو 7-6(8-6) سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔