روم۔14مئی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر ،جرمنی کے نامور ٹینس سٹار سیکنڈ سیڈڈ اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف اور سپین کے مشہور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔
23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنرنے مردوں کے ٹاپ 16 میچ میں ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو شکست دی،28 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر فلز کو شکست دی جبکہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے چوتھے رائونڈ کے میچ میں روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو مات دی۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں 23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے ٹاپ 16 میچ میں ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7)اور3-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔28 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر فلز کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور1-6 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو موسیٹی سے ہوگا۔
چوتھے رائونڈ کے ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو 3-6، 6-3 اور 5-7سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹاپ 8 میچ میں کارلوس الکاراز کا مقابلہ برطانوی حریف ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر سے ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596743