میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):اطالوی ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربین ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔دفاعی چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو شکست دی جبکہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے میگا ایونٹ کے چوتھے جمہوریہ چیک کے جیری لہیکاکو مات دی ۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو 3-6، 6-3، 3-6 اور 2-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جینک سنر کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ میزبان حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینورسے ہوگا۔
ایک اور میچ میں سربین ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مینز سنگلز چوتھے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لہیکاکو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6، 4-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کرمیگاایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز سے ہوگا۔