ٹاپ سیڈڈ شی یوکی ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

106
Badminton
Badminton

کوالالمپور۔7جنوری (اے پی پی):چین کے نامور بیڈ منٹن سٹار کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ شی یوکی یی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

28 سالہ چین کے شٹلر اور ٹاپ سیڈڈ شی یوکی نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں جاپان کے حریف کھلاڑی کینٹا نشیموتو کو شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کےپہلے رائونڈ میچ میں 28 سالہ چین کے شٹلر اور ٹاپ سیڈڈ شی یوکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کے حریف کھلاڑی کینٹا نشیموتو کو 1-2 سیٹس میں شکست دی۔

چین کے شی یوکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کے حریف کھلاڑی کینٹا نشیموتو کو 16-21 ،22-20 اور 16-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔