ٹاپ سیڈڈ لی فینگ چیہ اور لی فینگ جین کینیڈا اوپن بیڈ منٹن مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

46
Canada Open Badminton Men's Doubles
Canada Open Badminton Men's Doubles

اوٹاوا۔2جولائی (اے پی پی):چائنیزتائپے کے نامور بیڈ منٹن کھلاڑی لی فینگ چیہ اور ہم وطن جوڑی دار لی فینگ جین پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کےکینیڈا اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ٹاپ سیڈڈ لی فینگ چیہ اور لی فینگ جین نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں برازیل کے حریف کھلاڑی فابریسیوروآن روچا فاریاس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈیوی سلوا کو0-2 سے شکست دی۔

کینیڈا کےشہر مارکھم کے مارکھم پین ایم سینٹر میں جاری کینیڈا بیڈ منٹن اوپن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ۔بدھ کو کینیڈا اوپن بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں چائنیزتائپے کے نامور بیڈ منٹن کھلاڑی لی فینگ چیہ اور ہم وطن جوڑی دار لی فینگ جین پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے حریف کھلاڑی فابریسیوروآن روچا فاریاس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈیوی سلوا کو سٹریٹ سیٹس میں 16-21 اور 15-21 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ انگلینڈ کے رورے ایسٹن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایلکس گرین سے ہوگا۔