ٹاپ سیڈڈ مشیل لی کینیڈا اوپن بیڈ منٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

38

اوٹاوا۔4جولائی (اے پی پی):کینیڈا کی نامور شٹلراور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ مشیل لی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کےکینیڈا اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

33 سالہ میزبان بیڈ منٹن کھلاڑی مشیل لی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں چائنیزتائپے کی حریف کھلاڑی لیانگ ٹنگ یوکو1-2 سے شکست دی۔ کینیڈا کےشہر مارکھم کے مارکھم پین ایم سینٹر میں جاری کینیڈا بیڈ منٹن اوپن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ۔

جمعہ کو کینیڈا اوپن بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں کینیڈا کی نامور شٹلراور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ مشیل لی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیزتائپے کی حریف کھلاڑی لیانگ ٹنگ یوکو 12-21 ،21-18اور 16-21 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ جاپان کی حریف کھلاڑی نوزومی اوکوہارا سے ہوگا۔