میلبورن۔23جنوری (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ، دفاعی اور دس بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔سربین سٹار نوویک جوکووچ اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 48 ویں گرینڈ سلام سیمی فائنل میں پہنچے ہیں ۔ 36 سالہ سربین ٹینس سٹا کو اب گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید دو فتوحات کی ضرورت ہے۔
نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر فرٹز کوہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔راڈ لاور ایرینا پر منگل کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹارنوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے حریف کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ میگا ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
نوویک جوکووچ کی فتح کا سکور 6-7(3-7)،6-4، 2-6 اور 3-6تھا۔کوارٹر فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو شکست دینے میں سربین سٹار کو تقریباً چار گھنٹے کا وقت لگا۔