کوپن ہیگن۔19اکتوبر (اے پی پی): ڈنمارک کے نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کےڈنمارک اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 29 سالہ میزبان ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی وکٹر ایکسلسن نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں حریف ہم وطن کھلاڑی میگنس جوہانسن کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دی۔
ڈنمارک میں بیڈ منٹن اوپن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ۔جمعرات کو ڈنمارک کے تیسرے بڑے شہر اوڈینس کے ایرینا فائن میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں میزبان ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی وکٹر ایکسلسن نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی میگنس جوہانسن کو سٹریٹ سیٹس میں 7-21 اور 9-21 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔