ٹوکیو۔25اگست (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور کھلاڑی اور ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ 28 سالہ ڈینش کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں تھائی لینڈ کے حریف کھلاڑی سیتھیکوم تھماسین کو0-2 سیٹس سے شکست دی۔
بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں ۔ٹوکیو میٹروپولیٹن جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں ڈنمارک کے نامور کھلاڑی اور ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے حریف کھلاڑی سیتھیکوم تھماسین کوسٹریٹ سیٹس میں 19-21 اور 16-21سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کے حریف کھلاڑی انتھونی سینیسوکا گنٹنگ سے ہوگا۔