ویانا۔27اکتوبر (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اے ٹی پی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے
جبکہ بلغاریہ کے ٹینس کھلاڑی گریگور دیمتروف کا مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بلغاریہ کےگریگور دیمتروف کو شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے حریف جمہوریہ چیک کے ٹامس ماٹیچک کو شکست دی ۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے
حریف بلغاریہ کے ٹینس کھلاڑی گریگور دیمتروف کو 6-3، 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاری ٹامس ماٹیچک کو 3-6، 6-4 اور 5-7 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔