ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

132
ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

بیجنگ۔10اکتوبر (اے پی پی): سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی ڈین ایوانز کو شکست دے کر ٹاپ 16 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

منگل چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی ڈین ایوانز کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(1-7) اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ہوگا۔