گوانگ ژو۔24اکتوبر (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ کیٹرینا سینیاکووا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے گوانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکی ٹینس سٹار ایلیسیا مشیل پارکس ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام گوانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ چین کے مشہور شہر گوانگ ژو میں نانشا انٹرنیشنل ٹینس سینٹر میں جاری ہے۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 28 سالہ جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیا کووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف ٹینس کھلاڑی ایلیسیا مشیل پارکس کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، اور 4-6 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی برنارڈا پیرا سے ہوگا۔