36 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹاپ سیڈڈ گیبریلا ڈابروسکی اور ایرن ہوپ روٹلف سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ...

ٹاپ سیڈڈ گیبریلا ڈابروسکی اور ایرن ہوپ روٹلف سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

سٹراسبرگ۔21مئی (اے پی پی):کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔فاتح ٹاپ سیڈڈ گیبریلا ڈابروسکی اور ایرن ہوپ روٹلف نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سپین کی حریف ٹینس کھلاڑی کرسٹینا بکسا اور ان کی چین کی جوڑی دار ژو یفان کو شکست دی۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ایونٹ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں جاری ہیں، خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کی حریف ٹینس کھلاڑی کرسٹینا بکسا اور ان کی چین کی جوڑی دار ژو یفان کو 4-6، 6-2 اور 8-10 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا مقابلہ ہنگری کی تمیا بابوس اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا ویراس سٹیفانی سے ہوگا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں