ٹاپ سیڈ الیگزینڈر زویروف یو ایس اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جرمنی کے نامور ٹینس سٹاراور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف اور روس کے کیرن خچانوف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

نیویارک۔10ستمبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹاراور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف اور روس کے کیرن خچانوف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

29 سالہ میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں نیدرلینڈز کے بوٹک وان ڈی زینڈشُلپ کو شکست دی جبکہ روسی کھلاڑی کیرن خچانوف نے ٹاپ ایٹ رائونڈ میں بیلجیئم کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر بلاکس کو مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 میچ میں 29 سالہ جرمن ٹینس سٹاراورٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے بوٹک وان ڈی زینڈشُلپ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 5-7 اور 1-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

سیمی فائنل میں الیگزینڈرزویروف کا مقابلہ روس کے ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف سے ہوگا۔ اس فتح کے ساتھ ہی وہ رواں سیزن کے تمام چاروں گرینڈ سلام ٹورنامنٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے واحد مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں روسی کھلاڑی کیرن خچانوف کا مقابلہ بیلجیئم کے الیگزینڈربلاکس سے تھا جس میں کیرن خچانوف کو 2-6، 5-7 اور تیسرے سیٹ میں 2-3 سے برتری حاصل تھی کہ بیلجیئم کے حریف کھلاڑی مقابلہ سے دستبردار ہوگئے اور کیرن خچانوف نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں