ٹاپ سیڈ ڈ جینک سنر اور کارلوس الکاراز کا فاتحانہ آغاز،ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

228
Carlos Alcaraz
Carlos Alcaraz

لندن۔2جولائی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 22 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ ہسپانوی ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ایسٹونیا کے حریف کھلاڑی مارک لاجل کو مات دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ رواں سال آسٹریلین اوپن کے چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو 3-6، 4-6،6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایسٹونیا کے حریف کھلاڑی مارک لاجل کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)،5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔