ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو212ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو286ملین …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو212ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو286ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ ستمبرمیں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 76ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست کے مقابلہ میں 15فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے، اگست میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 66ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 58ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خدمات شعبہ کی مجموعی برآمدات سے ملک کو1.907 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات شعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.801ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید خبریں