ٹرانسپورٹ خدمات کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 107.47 فیصدکی نموریکارڈ

57
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 107.47 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کے تجارتی خسارہ کاحجم 3.969 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 107.47 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کے تجارتی خسارہ کاحجم 1.913 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو563 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47.73 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 442 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مارچ کے مہینہ میں ملک میں ٹرانسپور خدمات کی برآمدات کاحجم 60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 41 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2021 میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو741 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹرانسپورٹ شعبہ میں خدمات کی درآمدات پر4.530 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 92.35 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی درآمدات پر2.355 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مارچ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی درآمدات کاحجم 538 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 336 ملین ڈالرتھا۔