ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 33.5 فیصد کمی

73
ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 33.5 فیصد کمی

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 33.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 276ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ گرو پ کی درآمدات پر 415 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اگست میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 136 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 34.9 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 208 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ جولائی میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 140 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اگست میں کم ہو کر 136 ملین ڈالر ہو گیا۔