ویٹیکن ۔ 21 جنوری (اے پی پی)پوپ فرانسس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ اخلاقی اقدار سے رہنمائی حاصل کریں۔وائس آف امریکا کے مطابق ٹرمپ کے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ویٹیکن سے جاری ہونے والے پوپ فرانسس کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پوپ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی صدراتی مدت کے دوران لازمی طور پر غریبوں اوربے یارو مدد گارلوگوں کا خیال رکھیں۔