واشنگٹن ۔ 15 اپریل (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےآئندہ سال صدر کے عہدے کے لئے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم کے لئے اس سال کے ابتدائی تین ماہ میں تین کروڑ ڈالر حاصل کر لئے ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمزنے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے لئے رقم حاصل کرنے کی اس مہم میں اپنے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے برنی سینڈرس اور کملا ہیرس کے مشترکہ فنڈ کے برابر رقم حاصل کرلی ہے۔انتخابی مہم کے لئے ٹرمپ کا ہدف ایک ارب ڈالر کا فنڈ جمع کرنے ہے۔