- Advertisement -
ابوجہ ۔ 14 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردی کے انسداد کے لیے نائجیریا کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات نائجیریا کے صدر محمد بخاری کے ترجمان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پیر کو نائجیریا اور امریکا کے صدور کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی،امریکا نائجیریا کو نئے ہتھیار فراہم کرے گا۔ ٹرمپ نے اس بات چیت کے دوران محمد بخاری کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42293
- Advertisement -