واشنگٹن ۔ 27 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریاکے رہنما کے دورہ چین کے بعد واشنگٹن کے مقابلے میں لہجے میں تبدیلی آئی ہے اور اسی وجہ سے امریکا اور شمالی کوریا کے رہنماﺅں کی ملاقات منسوخ ہوئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بھی حالات میں تبدیلی چاہتا ہے لیکن اچانک کچھ واقعات پیش آئے جن کے باعث …
ٹرمپ نے چین کو ملاقات کی منسوخی کا ذمہ دار قرار دے دیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 27 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریاکے رہنما کے دورہ چین کے بعد واشنگٹن کے مقابلے میں لہجے میں تبدیلی آئی ہے اور اسی وجہ سے امریکا اور شمالی کوریا کے رہنماﺅں کی ملاقات منسوخ ہوئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بھی حالات میں تبدیلی چاہتا ہے لیکن اچانک کچھ واقعات پیش آئے جن کے باعث اس کا مﺅقف مزید سخت ہوگیا۔دوسری جانب نیٹو کے حکام نے بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کے دورہ چین کے بعد سے کم جونگ ان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے اور نیٹو اس صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔








