ماسکو۔6مئی (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ امریکی و روسی صدور کے درمیان ملاقات ضروری ہے لیکن صدر ولادیمیر پیوٹن کا مئی میں سعودی عرب کا کوئی دورہ طے نہیں۔العربیہ اردو کے مطابق یہ بات روسی صدارتی دفتر (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والی ممکنہ ملاقات ضروری ہے لیکن روسی صدر کا شرقِ اوسط کا کوئی دورہ مئی کے وسط میں طے نہیں ۔العربیہ اردو کے مطابق ٹرمپ رواں ماہ سعودی عرب کے دورے کے دوران روسی صدر سے ملاقات پر غور کر سکتے ہیں، اس بارے تبصرہ کرتے ہوئے دمتری پیسکوف نےکہا کہ کریملن کے سربراہ کا وہاں کوئی دورہ طے نہیں لیکن ایسی ملاقات بارے باتیں ہورہی ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593101