38.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کا غیر ملکی طلبا پر پابندی کا اقدام عدالت نے معطل...

ٹرمپ کا غیر ملکی طلبا پر پابندی کا اقدام عدالت نے معطل کر دیا

- Advertisement -

ٹوکیو۔25مئی (اے پی پی):امریکا کی ایک ضلعی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی طالب علموں کو ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے سے روکنے کی کوشش کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ این ایچ کے، کے مطابق عدالت نے گزشتہ روز ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کی بات سننے سے قبل ہارورڈ کو ’’فوری اور ناقابل تلافی نقصان‘‘ پہنچے گا۔

یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا جب محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین الاقوامی طلباء کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ٹرمپ کا غیر ملکی طلبا پر پابندی کا اقدام عدالت نے معطل کر دیامحکمے نے ہارورڈ پر کیمپس میں تشدد اور یہود دشمنی کے فروغ کا الزام عائد کیا تھا۔ ساتھ ہی خبردار کیا گیا تھا کہ موجودہ بین الاقوامی طلباء کو یا تو کسی دوسرے ادارے میں منتقل ہونا ہوگا، یا پھر امریکا میں رہائش کی قانونی حیثیت سے محروم ہونا پڑے گا۔

- Advertisement -

یونیورسٹی نے اس اقدام کو ’’غیر قانونی‘‘ قرار دیا تھا اور عارضی حکم امتناع کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ہارورڈ کے خلاف جوابی کارروائی کر رہی ہے کیونکہ یونیورسٹی نے اپنی علمی خودمختاری سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی، طلباء اور اسکالرز کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کو وفاقی گرانٹ جزوی طور پر منجمد کرنے سے روکنے کے لیے اپریل میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601093

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں