واشنگٹن ۔ 10 نومبر (اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بنائی جائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدربراک اوباما نے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد وائٹ ہاو¿س کے باغ میں کیا۔صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اوول آفس آنے کی دعوت دی ہے اور تمام ڈیموکریٹس سے استدعا کی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد اپنی مایوسی کو پس پشت ڈال کر کامیاب انتقالِ اقتدار کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔