نیویارک۔7نومبر (اے پی پی):ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہو گئے، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکہ کے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 273الیکٹورل ووٹ حاصل کئے اور جنوری 2021ءمیں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جوبائیڈن نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی، جوبائیڈن پنسلوانیا میں کامیابی کے بعد امریکہ کے صدر منتخب ہوئے، انہوں نے پنسلوانیا سے 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے، اسطرح انہوں نے مجموعی طور پر 284 الیکٹورل ووٹ لیکر نئے امریکی صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور ٹرمپ نے 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔ جوبائیڈن نے 7 کروڑ 48 لاکھ اور 46 ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ ٹرمپ نے بھی7 کروڑ سے زائد ووٹ لئے، بائیڈن نے 50.6 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ ٹرمپ 1992ءکے بعد دوسری مرتبہ منتخب نہ وہنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ وہ جنوری 2021ءمیں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔