واشنگٹن۔23دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے امریکی صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ یقیناً میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گا۔
وائٹ ہاؤس کی طر ف سے گزشتہ ماہ جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ جو بائیڈن خود بھی گزشتہ اگست میں وعدہ کر چکے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں وہ جنوری 2025 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری اینڈریو بیٹس نے کہا کہ صدر جو بائیڈن اور خاتون اول نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے وعدے کو پورا کریں گے ۔