واشنگٹن۔ 20 نومبر (اے پی پی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے دائر کیس کو ختم کرنے کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نوجوانوں کو دھوکا دیکر حاصل کی گئی رقم کو واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس یونیورسٹی کے خلاف مقدمہ ٹرمپ یونیورسٹی کے فعال سابقہ طالب علموں کی جانب سےدائر کیا گیا تھا جن کا دعویٰ تھا کہ ان سے ریئل اسٹیٹ کے گر سکھانے کے لیے ہزاروں ڈالرز لیے گئے تھے، لیکن سیمینارز منعقد نہیں کرائے گئے،نیویارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق اب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کیس کو ختم کرنے کے عوض ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔