ٹرمپ کی جانب سے بلیک واٹر کے سزا یافتہ گارڈز کو معاف کرنا مثبت اقدام نہیں ہے، اقوام متحدہ

103
United Nations

اقوام متحدہ۔25دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 14 عراقی شہریوں کی ہلاکت کے مجرم قرار دیئے جانیوالے نجی فوجی کمپنی بلیک واٹر کے 4 سکیورٹی گارڈز کو معافی دینا کوئی مثبت اقدام نہیں ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہیں اور یہ شہریوں کے خلاف جرائم کے احتساب کے لئے یہ مثبت اقدام نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام شہریوں کے مارے جانے پر احتساب کو لاگو کیا جائے۔