ٹرمپ کے آئر لینڈ کے دورے کے موقع پر بڑے پیمانے پر مظاہرہ

85

ڈبلن۔ 07 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی آئر لینڈ دورے کے خلاف ڈبلن میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ ہوا جس میں تقریبا دس ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔ شہر کے اہم شاہراہ اوکونیل اسٹریٹ سے چند سو میٹر کی دوری پر ٹرمپ کا ایک بچے کی تصویر بناکر چھ میٹر لمبا غبارہ مظاہرہ کی جگہ پر اڑایا گیا۔موسمیاتی تبدیلی، امیگریشن اور نسل پرستی اور خواتین کے ساتھ غلط رویہ جیسے مسائل کے خلاف ہزاروں لوگوں نے پوسٹر لہراتے ہوئے اور ٹرمپ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔مظاہرین کا ایک گروپ ہاتھوں میں بینر لئے شینن ہوائی اڈے کے باہر امریکی فوجیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے تھے