ٹرمپ کے امریکی ایٹمی صلاحیت بڑھانے پر اصرار کے بعد ایٹمی اسلحہ کے پھیلاﺅ کے حوالہ سے نئی بحث چھڑگئی

121
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کی ایٹمی صلاحیت بڑھانے پر اصرار کے بعد ایٹمی اسلحہ کے پھیلاﺅ کے حوالہ سے نئی بحث چھڑگئی جبکہ ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے انٹرویو میں کئے گئے اصر ار کے بعد عالمی سطح پر ایٹمی اسلحہ کے پھیلاﺅ اور فروغ کی دوڑ شروع ہو جائے گی ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلا غ کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے گذشتہ روز این ایس بی سی کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ٹرمپ نے امرکی ایٹمی استعداد کو مزید مضبوط بنانے پر اصرار کیا جس کے بعد اب میڈیا میں ایٹمی اسلحہ کے پھیلاﺅ کے حوالہ سے نئی بحث چھڑگئی ۔